Advertisement

”اگر آئی ایم ایف پیکج نہ ملا تو ۔۔۔“وفاقی وزیر خزانہ نے تہلکہ خیز دعویٰ کر کے پاکستانیوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا

Advertisements

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ تمام تر انحصار آئی ایم ایف پر نہیں کر رہے،آئی ایم ایف معیشت میں بہتری کے لیے صرف ایک آپشن ہے، اگر آئی ایم ایف پیکج نہ ملا تو متبادل انتظام کر لیا ہے۔اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کے لیے اہم فیصلے کر رہے ہیں، ادائیگیوں اور زرمبادلہ کے ذخائر کے درمیان گیپ پورا کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے جیسے ہی اچھا پروگرام فائنل ہو گا تو معاہدہ کر لیں گے تاہم متبادل ذرائع سے بھی فنڈز کے حصول کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، سعودی عرب اور یو اے ای کے قرض پر کوئی شرائط نہیں ہیں، دونوں ممالک کے قرض سے ملنے والے قرض پر سود ادا ہو گا۔وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں صرف امیروں کے لیے بڑھائی گئی ہیں، بجلی اور گیس کی قیمتیں کم آمدنی والے افراد کے لیے نہیں برھائیں۔اسد عمر نے بتایا کہ برآمدات و ترسیلات زر میں اضافے اور درآمدات میں کمی سے تجارتی خسارے میں کمی ہوئی۔

Advertisement

Source DailyPakistan.com.pk

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings