Advertisement

جناب کام نہیں ہوتا کیا ؟؟ عمران خان غصے میں آگئے ، کیا اسد عمر کی چھٹی ہونے والی ہے ؟ اہم خبر

Advertisements

جناب کام نہیں ہوتا کیا ؟؟ عمران خان غصے میں آگئے ، کیا اسد عمر کی چھٹی ہونے والی ہے ؟ اہم خبر ۔۔وزیراعظم عمران خان نے بھی ایل پی جی مہنگی ہونے کی وزیرخزانہ اسدعمرسے شکایت کردی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ آج کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا۔ بنی گالا میں سوئی گیس نہ ہونے کے باعث ایل پی جی کا استعمال کیا جاتاہے جو بہت

مہنگی ہوگئی ہے۔ عمران خان نے وفاقی وزیرخزانہ اسدعمرسے شکایت کی ایل پی جی کی قیمتیں بہت بڑھ گئی ہیں، انہیں کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پروگرام میں فواد چوہدری نے یہ بھی بتایا کہ وزیرپٹرولیم غلام سرور کو بتادیا گیا ہے کہ گیزر لگثرری نہیں ہے، اس سے قبل ایک نجی چینل کو انٹرویومیں انہوں نے عام آدمی کو گیزرجیسی لگثری ترک کرنے اور گیس سے پانی گرم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے یہ شکوہ تب سامنے آیا ہے جب شہریوں کی جانب سے گیس کے بلوں میں بے تحاشا اضافے کی شکایات کی جارہی ہیں۔

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings