سعودی شاہی خاندان میں بھونچال ، سعودی فرما نروا شاہ سلمان کے چھوٹے بھائی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے بھائی گرفتاروجہ کیا بنی؟تہلکہ خیز انکشافات

HomeLatest Updates

سعودی شاہی خاندان میں بھونچال ، سعودی فرما نروا شاہ سلمان کے چھوٹے بھائی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے بھائی گرفتاروجہ کیا بنی؟تہلکہ خیز انکشافات

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے بھائی سمیت شاہی خاندان کے تین سینئر افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔عالمی میڈیاکے مطابق سعودی حکام نے جن تین افراد کو حراست

کراچی میں ایک اور شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق ،صوبے میں کل کتنے لوگ متاثر ہو گئے ؟تشویشناک خبر آگئی
ہم آج بہت خوش ہیں کہ محمدؐ جیسے نبی کے امتی بنے، ایک ہی خاندان کے 10 افراد کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے
بریکنگ نیوز! جرمنی کے وزیر خزانہ نے خودکشی کرلی نہوں نے خودکشی کورونا وائرس سے ہونے والے ….

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے بھائی سمیت شاہی خاندان کے تین سینئر افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔عالمی میڈیاکے مطابق سعودی حکام نے جن تین افراد کو حراست میں لیا ان میں دو شخصیات انتہائی اہم ہیں، ان شخصیات میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے چھوٹے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز اور بھتیجے شہزاد نواف بن نائف بھی شامل ہیں۔شہزاد نواف بن نائف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے بھائی ہیں ۔ حکام نے سابق ولی عہد محمد بن نائف کو بھی حراست میں لیا ہے۔حراست میں لیے جانے والے محمد بن نائف سعودی عرب کے

وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں جنہیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 2017 میں برطرف کرکے گھر میں نظربند کیا تھا۔تینوں شخصیات کو جمعہ کی صبح حراست میں لیا گیا جس کی فوری طور پر وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔دوسری جانب عرب خبر رساں ادارے الجریزہ کا کہنا ہےکہ تینوں شخصیات کو بغاوت کے الزام میں حراست میں لیا گیا ۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0