Advertisement

آرمی چیف جنرل قمر جا وید با جو ہ کے صا حبزادے کی شا دی کے مو قع پر ایسا کیا ہو ا کہ

Advertisements

آرمی چیف جنرل قمر جا وید با جو ہ کے صا حبزادے کی شا دی کے مو قع پر ایسا کیا ہو ا کہ ہرکو ئی تعر یف کر نے پر مجبور ہو گیا ، لڑکی کس مشہور شخصیت کی بیٹی ہے ؟ جا نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے کی شادی گذشتہ روز انجام پائی ۔ تفصیلات کے مطابق سعد صدیق باجوہ کی شادی ایک معروف کاروباری شخصیت صابر حمید کی صاحبزادی ماہ نور صابر سے ہوئی۔

شادی کی تقریب لاہور کے ایک معروف میرج ہال میں منعقد کی گئی جہاں علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد باجوہ کا ماہ نور صابر سے نکاح پڑھایا۔شادی کی تقریب میں سب نے گلابی رنگ کی پگڑیاں پہن رکھی تھیں ۔آرمی چیف کے صاحبزادے کی شادی کی ایک تصویر بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں تمام مہمانوں کو گلابی پگڑیاں پہنے ہوئے دیکھا گیا ہے۔یاد رہےکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد باجوہ کی زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے عظیم الشان محفل میلاد کا اہتمام کیا تھا۔محفل میلاد میں عاشقان نے رسول صلی اﷲ علیہ والہ وسلم کو گلہائے عقیدت اور سلام پیش کیا۔ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر شادی کی تقریب میں مدعو کئے جانے والے مہمانوں کو 10روز قبل دعوت نامے ارسال کئے گئے تھے ۔ ان دعوت ناموں میں شادی کی تقریب سے پہلے محفل میلاد کے انعقاد سے متعلق بھی تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا ۔ واضح رہے 27 نومبر 2016ء کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جنرل قمرجاوید باجوہ کی آرمی چیف کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا ۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور چیف آف آرمی سٹاف تقرری کی منظوری کے بعد جمعہ کے روز ہی آرمی گیسٹ ہاؤس میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں محمود اشرفی اور دیگر نعت خوانوں نے نبی کریم حضرت محمد صلی اﷲ علیہ والہ وسلم کی شان میں گلہائے عقیدت اور سلام پیش کیا تھا۔

سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف 29 نومبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوئے جس کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016ء کو اپنے عہدے کی کمان سنبھالی۔ پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف تعینات ہونے کے بعد جنرل قمرجاوید باجوہ نے عمرے کی سعادت بھی حاصل کی اور روضہ رسول صلی اﷲ علیہ والہ وسلم پر حاضری دی تھی۔

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings