Advertisement

آرمی چیف بھی وزیراعظم عمران خان اور اسد عمرسے خوش۔۔۔ حکومت کی شاندار الفاط میں تعریف

Advertisements

معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ مخالفین کی جانب سے یہ افواہ اڑائی گئی تھی کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے معیشت کا برا حال کر دیا ہے لیکن ابھی ایک ہفتہ قبل ہی آرمی چیف نے ایک سیمینار میں کہا ہے کہ حکومت ملک کو اقتصادی بحران سے نکالنے اور ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے تو فوج اس کے ساتھ ہے۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر نے بہترین کام کیا ہے۔ملک کو جو مالی طور پر امداد چاہئیے تھی اس کے لیے عمران خان اور اسد عمر نے بہترین کوشش کی ہے

واضح رہے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بغیر اپنے مالی بحران پر قابو پاسکتا ہے اور آئی ایم ایف سے قرض کے لئے رجوع کئے بغیر بھی اپنی معیشت کو بہتر بناسکتا ہے۔ انہوں نے جمعہ کو ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سعودی عرب سے غیر مشروط اور کم ترین سود کی شرح 3 فیصد پر مالیاتی پیکج حاصل کر رہی ہے۔انہوں نے ملک میں افراط زر کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کم آمدنی والے افراد کے لئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرے گی۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دسمبر میں ملک کی برآمدات کے حجم میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے، تاہم پاکستان کے دسمبر میں زرمبادلہ کے ذخائر 7.2 ارب ڈالر رہے جوہمارے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لئے کافی نہیں ہیں ۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings