” ہو ر کوئی ساڈے ۔۔“ کراچی کنگز کی درگت بنانے والے لاہور قلندرز کے بیٹسمین ” بین ڈنک “ نے پنجا بی میں ایسا پیغام جاری کر دیا کہ ہنسی کا طوفان برپا ہو گیا

HomeLatest Updates

” ہو ر کوئی ساڈے ۔۔“ کراچی کنگز کی درگت بنانے والے لاہور قلندرز کے بیٹسمین ” بین ڈنک “ نے پنجا بی میں ایسا پیغام جاری کر دیا کہ ہنسی کا طوفان برپا ہو گیا

گزشتہ روز بین ڈنک نے کراچی کنگز کے باولرز کو مار مار کر بھرکس نکال دیا اور لاہور قلندرز کو ایک تاریخی کامیابی سے ہمکنار کروانے میں سب سے اہم ترین کردا

وزیراعظم، آرمی چیف سمیت تمام حکمران خانہ کعبہ روضہ رسولؐ جائیں اورگڑگڑا کرمعافی مانگیں
کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت پاکستان کی کامیاب حکمت عملی،پاکستان کو بڑے نقصان سے بچالیا
”ڈاکٹرمریضہ کا معائنہ کرنے کے بجائے اس کی ویڈیو بنانے لگی اور پھر۔۔۔ “ پاکستانی ہسپتال میں ایسا کام ہوگیا کہ آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل، لواحقین نے الزام لگا دیا

گزشتہ روز بین ڈنک نے کراچی کنگز کے باولرز کو مار مار کر بھرکس نکال دیا اور لاہور قلندرز کو ایک تاریخی کامیابی سے ہمکنار کروانے میں سب سے اہم ترین کردار ادا کیا تاہم اب انہوں نے پنجاب میں ایسا پیغام جاری کر دیاہے کہ سن کر آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی ، انہوں نے پنجاب میں کہا کہ ” ہور کوئی ساڈے لائک “ ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے 23ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آخری نمبر پر دھکیلتے ہوئے اپنی پوزیشن قدرے مستحکم کر لی۔آسٹریلیا کے بین ڈنک نے صرف 40 گیندوں پر 99 زنز بنائے، جس میں 12 چھکے شامل تھے۔لاہور کی فتح کے بعد ’بین ڈنک‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز کرنے لگا اور شائقین ان کی جارحانہ بیٹنگ اور میچ کے دوران ان کے ببل گم چبانے پر تبصرے کرتے نظر آئے۔میچ کے بعد کرک اِن جف نے ڈنک کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں آسٹریلوی کھلاڑی پنجابی میں کہتے سنائی دیے: ’ہور کوئی ساڈے لائک۔‘

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کراچی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو یہ فیصلہ اس وقت درست نہیں لگا جب کنگز نے 188 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔اس بڑے ہدف کے تعاقب میں فخر زمان اور محمد حفیظ کے جلد آوٹ ہونے کے بعد ایک موقعے پر مطلوبہ رن ریٹ 12 رنز فی اوور سے بھی اوپر چلا گیا۔ تاہم ڈنگ کی جارحانہ اور کپتان سہیل اختر کی ذمہ درانہ بلے بازی نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0