زینب کے ساتھ زیادتی پھر قتل اس پر بھارتی اداکار عامر خان کا تمام والدین کیلئے پیغام ۔۔

قصور میں ایک سال کے دوران 12 بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے والی معصوم بچی زینب کے واقعے کے سے ملک بھر کی فضاء سوگوار ہے۔ جبکہ عوام سراپا احتجاج بھی ہے۔ اس دوران اب ایک اور دل دہلا دینے والا انکشاف ہوا ہے۔

گزشتہ ایک برس کے دوران ایسے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق قصور میں ایک سال کے دوران 12 بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ تاہم پولیس کسی ایک واقعے کے بھی مجرمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ پولیس کی رپورٹس کے مطابق کی گئی تفتیش سے یہ معلوم ہوا ہے کہ ممکنہ طور پر 5 بچیوں سے زیادتی اور قتل کے جرم میں ایک ہی شخص ملوث ہے۔