الیکس ہیلز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی یا نہیں؟برطانوی بلے باز خود ہی میدان میں آگئے

HomeLatest Updates

الیکس ہیلز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی یا نہیں؟برطانوی بلے باز خود ہی میدان میں آگئے

انگلینڈکے مایہ ناز بلےباز اور پی ایس ایل سیزن فائیو میں کراچی کنگز کے اوپننگ بیٹسمین الیکس ہیلز نے ان کے کروناوائرس کا شکار ہونے سے متعلق خبروں کی سخت

آسٹریلیا کے جنگلات میں آتشزدگی لیکن اس کا ذمہ دار کونسا پرندہ ہوسکتا ہے؟ سائنسدانوں کا ایسا خدشہ کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں
اس سے بڑی کوئی قربانی نہیںہو سکتی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی شہادت پر شاندار پیغام
کرونا وائرس کیخلاف لڑائی کی عالمی کوششوں کو ۔۔۔چین نے دنیا کو بڑی پیشکش کر دی

انگلینڈکے مایہ ناز بلےباز اور پی ایس ایل سیزن فائیو میں کراچی کنگز کے اوپننگ بیٹسمین الیکس ہیلز نے ان کے کروناوائرس کا شکار ہونے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔ خلیجی اخبار گولف نیوز نے دعویٰ کیا تھا کہ الیکس ہیلز کے کورونا وائرس سے متعلق ٹیسٹ کئے گئے جو مثبت آئے۔گولف نیوز نے تو یہ تک کہہ دیا کہ انہی کی وجہ سے پی ایس ایل منسوخ ہوا تاہم اب الیکس ہیلز نے اپنے بارے میں پھیلنے والی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ جھوٹ ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہاجھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کیاجائے۔یہ رویہ خطرناک ہے“۔

الیکس ہیلز نے یہ ردعمل صحافی اجمل جامی کی جانب سے کی گئی ایک پوسٹ کے جواب میں دیا۔ اس سے قبل گولف نیوز کا کہنا تھا کہ الیکس ہیلز میں کورونا وائرس کی موجودگی کی وجہ سے پاکستان میں سپرلیگ کو منسوخ کیا گیاتھا۔گولف نیوز کے بھارتی رپورٹر کی جانب سے پیش کی گئی اس سٹوری کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔ الیکس ہیلز کے بارے میں نجی ٹی وی ” ہم نیوز “ سے خصوصی گفتگو کے دوران کمنٹیٹر رمیز راجہ نے بھی کہا تھا کہ ایلیکس ہیلز کو کورونا وائرس کی علامات تھیں ، ان کا ٹیسٹ ہو رہاہے جبکہ ہمارے تمام براڈ کاسٹرز کے بھی دوگھنٹے کے بعد ٹیسٹ ہونے ہیں۔“

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایلیکس ہیلز کراچی کنگز کے اوپننگ بیٹسمین تھے جو کہ وطن واپس جا چکے ہیں جہاں و ہ اس وقت آئی سو لیشن میں ہیں اور ان کے ٹیسٹ کے ساتھ علاج کیا جا رہاہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں آج لاہور میں ہونے وال سیمی فائنل اور کل ہونے والا فائنل میچ ملتوی کر دیا ہے اور کہاہے کہ جلد ہی دوبارہ شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

Alex Hales

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0