Advertisement

ایک شخص اپنی ماں کو گالیاں دیا کرتا تھا ، اسے حضرت عمر ؓنے کیا سزا دی ؟ تمام پاکستانیوں کو یہ تحریر ضرور پڑھنی چاہئیے

Advertisements

ایک شخص کے بارے میں پتہ چلا کہ وہ ماں کو گالیاں دیتا ہے، امیرالمؤمنین عمرفاروق رضی اللہ عنہ نے اس شخص کو بلوایا اور حکم دیا کہ پانی سے بھری ہوئی مشک لائی جائے، پھر وہ مشک اس کے پیٹ پر خوب کس کر بندھوا دی اور اس کو کہا کہ اسے اسی مشک کے ساتھ چلنا پھرنا بھی ہے اور کھانا پینا بھی ہے اور سونا جاگنا بھی ہے۔ایک دن گزرا تو وہ بندہ بلبلاتا ہوا حاضر ہوا کہ اس کو معاف کر دیا جائے وہ آئندہ ایسی حرکت نہیں کرے گا. آپؓ نے پانی آدھا کر دیا مگر مشک بدستور اس کے پیٹ پر بندهی رہنے دی. مزید ایک دن کے بعد وہ بندہ ماں کو بھی سفارشی بنا کر ساتھ لے آیا کہ اس کو معاف کر دیا جائے اور اس مشک کو ہٹا دیا جائے وہ دو دن سے نہ تو سو سکا ہے اور نہ ہی ٹھیک سے کچھ کھا سکا ہے.

آپ نے اس کی ماں کی طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ اس نے تجھے پیٹ کے باہر نہیں بلکہ پیٹ کے اندر اتنے ہی وزن کے ساتھ 9 ماہ اٹھا کر رکھا ہے. نہ وہ ٹھیک سے سو سکتی تھی اور نہ ٹھیک سے کھا سکتی تھی، پھر تو اسے موت کی سی اذیت دے کر پیدا ہوا اور 2 سال اس کا خون پیتا رہا ، اور جب اپنے پاؤں پر کھڑا یوا تو اس کا شکر ادا کرنے کے بجائے اس کے لئے تیرے منہ سے گالیاں نکلتی ہیں اگر آئندہ یہ شکایت موصول ہوئی تو تجھے نشانِ عبرت بنا دونگا۔

Advertisement

Source dailyausaf.com
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings