Advertisement

پاکستان میں سرمایہ کاری تسلی بخش قرار!! عمران خان سے ملاقات کے بعد معروف موبائل کمپنی کا شاندار اعلان

Advertisements

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ناروے کی موبائل کمپنی کے صدر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے تجربے کو تسلی بخش قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ناروے کی موبائل کمپنی کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں ٹیلی نار گروپ کے صدر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے تجربے کا تسلی بخش قرار دے دیا اور ٹیلی کام کے شعبے میں تعاون فراہم کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

صدر موبائل کمپنی گروپ نے کہا کہ ٹیلی نار نے پاکستان میں 3.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور سرمایہ کاری سے 5ہزار لوگوں کو روز گار ملا۔گروپ صدر نے مستقبل کی منصوبہ بندی سے متعلق بھی وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان میں علمی بنیادوں پر معیشت کو فروغ دینا چاہتی ہے،حکومتی ترقیاتی ایجنڈے میں ٹیلی نار گروپ کی شرکت کو سراہتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری میں شفافیت لانا چاہتی ہے۔سرمایہ کاروں کو مکمل سہولتیں فراہم کریں گے۔حکومتی تعاون سے سرمایہ کار وسائل کو بروئے کار لا کر معیشت مضبوط بنا سکتے ہیں۔واضح رہے تحریک انصاف کی حکومت کے بعد ملک میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی دلچسپی بڑھ گئی ہے، ایگزون کمپنی 27 سال بعد پاکستان میں قدرتی گیس کیلئے آرہی ہے، سوزوکی 450 ملین ڈالر، کوکا کولا 500، پیپسی800 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گی۔
جبکہ جرمنی نے بھی ہنرمند افراد کی کمی پوری کرنے کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔جرمنی نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ جرمنی کو 2030 تک 30 لاکھ ہنر مند افراد کی ضرورت ہے،جرمنی میں ہنرمند افراد کی ضرورت پوری کرنے کے حوالے سے ایک منصوبہ تیار کریں جو جرمنی کی مدد کرسکے۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings