Advertisement

”آفریدی کو یہ بیان نہیں دینا چاہئے تھا کیونکہ۔۔۔“ پاکستان کا وہ واحد کرکٹر نے جس نے شاہد آفریدی کا کشمیر سے متعلق بیان دینا غلط قرار دیدیا، یہ کون سا کھلاڑی ہے؟

Advertisements

پاکستان کے سٹار آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف آواز بلند کی تو بھارتیوں شدید غم و غصے میں مبتلا ہو گئے اور ان کے کھلاڑیوں کی جانب سے بھی ردعمل آنا شروع ہو گیا۔ بھارتیوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آنے کے بعد کئی پاکستانی کھلاڑی بوم بوم کے دفاع کیلئے میدان میں آئے لیکن ایک کرکٹر ایسا بھی ہے جس نے شاہد آفریدی کے کشمیر سے متعلق بیان دینے کو غلط قرار دیدیا ہے۔

پاکستان کے سابق آل راﺅنڈر یاسر عرفات کا ماننا ہے کہ شاہد آفریدی کو سیاست سے دور رہنا چاہئے کیونکہ ایک کھلاڑی کا خارجہ امور سے متعلق بیان دینا مناسب نہیں ہے۔ نجی ویب سائٹ کیلئے لکھے گئے ایک بلاگ میں یاسر عرفات نے کہا کہ سیاست پر صرف سیاستدانوں کو ہی بات کرنی چاہئے۔ یاسر عرفات نے لکھا ”شاہد آفریدی اور چند بھارتی کرکٹرز کے درمیان سوشل میڈیا پر ہونے والی جھڑپ ایک تنازعہ کا باعث بنی ہے۔ میں اس نظرئیے پر مکمل یقین رکھتا ہوں کہ سیاستدان کا کام سیاست کرنا ہے جبکہ ایک کھلاڑی کا کام میدان میں کھیلنا ہے۔“ ان کا کہنا تھا ”ایک کھلاڑی کی حیثیت سے مجھے بالکل بھی سمجھ نہیں آتی اور میرے نزدیک یہ ٹھیک بھی نہیں، جو امور خارجہ سے متعلق بہت کم جانتا ہو، وہ اس طرح کے معاملات پر سوشل میڈیا پر گفتگو کرے۔ سیاستدان کو اس طرح کے معاملات حل کرنے دیں اور ایک کھلاڑی کی جانب سے اس طرح کے معاملات پر گفتگو کرنا کسی بھی حالات میں اچھا نہیں لگتا۔“ یاسر عرفات نے اپنے بلاگ میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان سے متعلق بھی لکھا کہ ”ہمیں یہ قبول کرلینا چاہئے کہ یہ مختلف ممالک کے بورڈز پر منحصر ہے کہ ان کی ٹیمیں پاکستان جائیں گی یا نہیں، مختلف کھلاڑیوں، ایسوسی ایشنز اور آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے سیکیورٹی نمائندوں کی جانب سے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال سے متعلق تاثرات بھی دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز کو اپنی ٹیموں کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اہم کردار ادا کریں گے۔“

انہوں نے مزید لکھا کہ ”ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان میں اچھی خبر ہے یہ ہے کہ سیریز بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہوئی اس لئے انتظامی لحاظ سے اسے کامیاب سیریز کہا جا سکتا ہے۔ میں حکومت پاکستان، سیکیورٹی فورسز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کیلئے کئے گئے انتظامات پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔“

Advertisement

Source DailyPakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings