Advertisement

میں آپ کو مسلمانوں کے خلیفہ کے طور پر دیکھ رہی ہوں،بس ان لوگوں سے بہت زیادہ بچ کر رہنا

Advertisements

امریکی قید میں موجود ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خط لکھ کر رہائی میں مدد دینے کی اپیل کی ہے۔ معروف ملکی صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپنے لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ عمران خان نے ماضی میں بھی میری بہت مدد کی ہے ۔وہ ہمیشہ سے میرے ہیرو رہے ہیں ۔اب بھی میں ان کو خلیفۃ المومنین کے طور پر دیکھ رہی ہوں ،

میں امریکی قید سے رہا ہونا چاہتی ہوں ۔ میری قید غیر قانونی ہے ۔مجھے اغوا کرکے یہاں لایا گیا ہے۔ خط میں عمران خان کو اپنے ارد گرد موجود منافقین سے بچ کر رہنے کی تلقین کی ہے ۔ عافیہ صدیقی نے لکھا ہے کہ اپنے اردگرد موجود منافقین سے خبردار رہنا چاہئے۔ ماضی کی غلطیوں پر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے والے تمام لوگوں کو ایسا نہیں کرنا چاہئے دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان کا کہناہے کہ چین نے پاکستانی حکومت کو امداد کا اعلان کرنے سے روک دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کی تاریخی مدد کی ہے، چین کتنی مدد دے رہا ہے ظاہر نہیں کر سکتے، دراصل چین نے پاکستان کو نقد مالی مدد کا اعلان کرنے سے روک دیا ہے، کیونکہ اس سے چین کے یدگر پارٹنرز تحفظات کا اظہار کر سکتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ حکومت میں آ کر حیران کن گھپلوں کا معلوم ہوا، اور میڈیا رپورٹس میں آنے والی کرپشن کم لگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن پر آٹے میں نمک کے برابر لوگوں کے خلاف کاروائی ہو رہی ہے، ابھی بڑی مچھلیاں باقی ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعتوں کی جانب سے دیئے گئے دھرنے

اور مظاہروں کو مصالحتی انداز میں ہی حل کر سکتے تھے، دھرنے میں پیسے دے کر لوگوں کو لایا گیا اور اگر دھرنا ختم نہ ہوتا تو حکومتیں ختم ہو سکتی تھیں۔عمران خان نے اراکین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں منظم ہو کر چلیں، اپوزیشن کی ہر بات کا جواب دینا ضروری نہیں ہوتا، کوئی بھی رکن قومی اسمبلی وزیر دفاع پرویز خٹک کی اجازت کے بغیر ایوان میں تقریر نہیں کرے گا۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھاکہ دو ماہ تک ایوان میں نہیں آ سکتا چیلنجز کا سامنا ہے لیکن دو ماہ بعد ایوان میں تواتر سے آیا کروں گا۔

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings