Advertisement

اسرائیلی وزیراعظم کا وادی اردن کو بھی اسرائیل میں شامل کرنے کا اعلان ، ترکی اور سعودی عرب کا ردعمل بھی آگیا

Advertisements

سعودی عرب اور ترکی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وادی اردن کو ریاست میں شامل کرنے کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے مذمت جاری کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عرب لیگ اور ترکی نے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے کی وادی اردن میں یہودی بستیاں بنانے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے بیان کو نسل پرستانہ قرار دے دیا۔عرب لیگ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امن متاثر ہو گا۔

ترکی کے وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو الیکشن سے پہلے ہر طرح کے غیر قانونی اور جارحانہ بیانات دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن جیت کر وادی اردن میں یہودی بستیاں بنانے کا نیتن یاہو کا وعدہ نسلی عصبیت کی نشاندہی کرتا ہے۔ آخر دم تک اپنے فلسطینی بھائیوں کے حقوق اور مفادات کا دفاع کرتے رہیں گے۔سعودی عرب نے اس اعلان کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسے فلسطین کے خلاف خطرناک اشتعال انگیزی قرار دیا اور اس حوالے سے اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس بلانے کا اعلان بھی کیا۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More