Advertisement

” فوری اس پاکستانی کا کنسرٹ منسوخ کر دو اور ۔۔“معروف بھارتی گلوکار ”دلجیت دوسانجھ “بڑی مشکل میں پھنس گئے

Advertisements

کچھ عرصہ قبل بالی ووڈ گلوکار میکا سنگھ نے کراچی میں ایک شادی کی تقریب میں پرفارم کیا لیکن دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث انہیں بھارت میں شدیدتنقید کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں انڈسٹری میں کام کرنے سے بھی روک دیا گیا تاہم اسی سے ملتی جلتی مشکل کااب گلوکار دلجیت دوسانجھ بھی شکار ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ” فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن امپلائز “ نے گلوکار دلجیت دوسانجھ کو خبردار کیاہے کہ وہ پاکستانی پروموٹر کی دعوت پر امریکہ میں پرفارمنس کرنے کیلئے جانے کا دورہ منسوخ کر دیں ۔ پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کو پاکستانی شہری ریحان صدیقی نے 21 ستمبر کو امریکہ میں پرفارمنس کیلئے دعوت دی تھی جس کے معاملات طے پا چکے تھے ۔ایف ڈبلیو آئی سی ای نے جاری کر دہ خط میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیا ن جاری کشیدگی کے تناظر میں پاکستانی شہری کی دعوت پر پرفارمنس کیلئے جانا اچھی مثال قائم نہیں کرے گا ۔فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن امپلائز نے بھارتی وزارت خارجہ کو بھی خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ گلوکار کا ویزاہ منسوخ کیا جائے ۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More