Advertisement

وزیراعظم کی جانب سے جمعہ کو کشمیریوں کے حق میں ریلی کا اعلان، شاہد آفریدی نے کہاں جانے کا اعلان کر دیا؟

Advertisements

وزیراعظم عمران خان نے جمعے کو مظفر آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو بتاﺅں گا کشمیر میں بھارتی فوج نے مسلسل محاصرہ کر رکھا ہے۔ پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے بھی وزیراعظم کی تقلید کرتے ہوئے جمعہ کے روز مظفر آباد جانے کا اعلان کر دیا ہے اور قوم سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکلیں۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے کیلئے وزیراعظم کا ساتھ دیں۔ اس مقصد کیلئے میں جمعہ کو مظفر آباد جاﺅں گا، آپ بھی آئیں کیونکہ ہر آواز معنی رکھتی ہے۔“

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More