Advertisement

10 سری لنکن کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا مگر یہ کون ہیں؟ سب کے نام منظرعام پر آ گئے

Advertisements

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے 10 معروف کھلاڑیوں نے بہترین سیکیورٹی انتظامات کے باوجود دورہ پاکستان سے انکار کر دیا ہے جن کے نام بھی منظرعام پر آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے ان کھلاڑیوں کیساتھ ایک میٹنگ کی جنہیں ممکنہ طور پر دورہ پاکستان کیلئے سکواڈ میں منتخب کیا جانا تھا۔ میٹنگ کا مقصد کھلاڑیوں کو پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بتانا تھا اور دورہ پاکستان کیلئے سکواڈ منتخب کرنے سے پہلے ان کھلاڑیوں کی رائے جاننا تھا۔

سری لنکا کے سابق ائیرفورس کمانڈر مارشل اور سری لنکا کرکٹ کے چیف سیکیورٹی ایڈوائزر ائیر روشن گونیتی لیکے نے کھلاڑیوں کو پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی جبکہ نیشنل سلیکشن پینل کے چیئرمین اسانتھا دی مل نے مستقل کے ٹورز کیلئے سلیکشن پالیسی سے متعلق آگاہ کیا اور یہ بھی کہا کہ کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان سے متعلق فیصلہ کرنے کیلئے مکمل آزادی دی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق نیروشن ڈیکویلا، کوشل پریرا، دھنانجیا دی سلوا، تھیسارا پریرا، اکیلا دھنانجیا، لاستھ ملنگا، اینجلو میتھیوز، سورنگا لکمل، دنیش چندی مل اور دیموتھ کرونا رتنے نے دورہ پاکستان سے معذرت کر لی ہے جبکہ کوشل مینڈس انجری کے باعث سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک دورہ پاکستان کے دوران تین ون ڈے اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More