Advertisement

”نوازشریف نے مولانافضل الرحمان کو پیغام پہنچا دیاہے کہ ۔۔“ ن لیگ کے رہنما نے بڑا اعلان کر دیا

Advertisements

مسلم لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کولانگ مارچ کی حمایت کا پیغام پہنچا دیا ہے ۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہناتھا کہ ملک میں مہنگائی اور غیر یقینی کی صورتحال بڑھتی جا رہی ہے جس کے بعد سرمایہ کار ملک سے اپنا سرمایہ نکال کر جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ذوالفقارعلی بھٹو کو ایٹم بم بنانے کی سزا دی گئی اسی طرح میاں نواز شریف کو ملک میں سی پیک جیسا بڑا اقتصادی منصوبہ لگانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا

کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ جا کر مقبوضہ کشمیر، ایران پالیسی اور سی پیک جیسے ملکی مفادات کا سودا کیا ہے جس پر عوام مشتعل ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ اگر حزبِ اختلاف کے تمام اراکین قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیں تو حکومت مجبور ہو جائے گی کہ وہ ملک میں نئے انتخابات کرائے۔

Advertisement

Source daily pakitsan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More