Advertisement

”اگر حکومت نے یہ کام کیا ہوتا تو مقبوضہ کشمیر میں 37دن کا کرفیو نہ ہو تا “سراج الحق حکومت پر برس پڑے

Advertisements

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اپنی ناکامیوں کے بوجھ تلے دب رہی ہے،حکومت نے کشمیریوں کے لیے عملی قدم اٹھایا ہوتا تو مقبوضہ کشمیر میں 37دن کرفیو نہ رہتا۔لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو دھکا دینا کبڑے کو ٹانگ مارنے کے مترادف ہو گا، کشمیری کرفیو میں دم توڑ رہے ہیں، مگر حکمران آنیوں جانیوں میں لگے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ شہادتِ امام حسین رضی اللّٰہ عنہ ہمیں ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے، حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ کی قربانی پوری انسانیت کے لیے ہدایت و رہنمائی ہے۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More