Advertisement

”مصباح الحق نے یہ کہہ کر ہمارا حوصلہ بلند کر دیا ہے کہ سلیکشن۔۔۔“ سہیل تنویر نے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی بات سن کر کمر کس لی، مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

Advertisements

پاکستانی آل راﺅنڈر سہیل تنویر نے ڈومیسٹک سیزن میں کارکردگی کے ذریعے قومی ٹی 20 ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نو منتخب چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کی جانب سے سلیکشن کیلئے عمر کو بنیاد نہ بنانے کے بیان نے حوصلہ بڑھایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ میں ڈومیسٹک سیزن میں شرکت کیلئے پرامید ہوں اور نادرن ایسوسی ایشن کی جانب سے قائداعظم ٹرافی کھیلنے کیلئے بھرپور تیاری کر رہا ہوں۔ میں قائداعظم ٹرافی میں کارکردگی کے ذریعے قومی ٹی 20 ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کیلئے بھی کوشش کروں گا کیونکہ مصباح الحق کے سلیکشن کیلئے عمر کو بنیاد نہ بنانے کے بیان نے ہم جیسے بہت سے کرکٹرز کا حوصلہ بلند کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرانے سسٹم میں یہ بہت بڑا مسئلہ تھا اور بہت سے کھلاڑیوں نے اس پالیسی کا خمیازہ بھی بھگتا۔ سلیکشن کیلئے عمر واقعی معنی نہیں رکھنی چاہئے کیونکہ اگر ایک کھلاڑی پاکستان کیلئے چھ مہینے یا ایک سال تک کرکٹ کھیل سکتا ہے تو اسے قوم کی خدمت کا موقع ملنا چاہئے بالخصوص ٹی 20 کرکٹ میں، جس کا ورلڈکپ بھی قریب آ رہا ہے، ایسے وقت میں لانگ ٹرم پلاننگ کی ضرورت نہیں ، بلکہ ہمیں دستیاب وسائل میں سے بہترین کا استعمال کرنا چاہئے۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More