Advertisement

”اگر تم پاکستان جا کر کھیلے تو ۔۔۔“بھارت نے سری لنکن کھلاڑیوں کو ایسی دھمکی دے دی کہ دنیائے کرکٹ میں بے شرمی کی نئی مثال قائم کردی

Advertisements

پاکستان مخالفت میں بھارت نے کھیل میں بھی بے شرمی کی نئی مثال قائم کردی اور پاکستان آنے والے سری لنکن کھلاڑیوں پر شدید دباﺅ ڈالا ہے ۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی حکام پاکستان آنے والے سری لنکن کھلاڑیوں کو آئی پی ایل سے نکالنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ کرکٹ کے میدان کی خبر رکھنے والے لوگ بتا رہے ہیں کہ انڈین کرکٹ کے کرتا دھرتاوں نے سری لنکن کرکٹرز کو دھمکی دی کہ اگر وہ پاکستان کے دورے پر گئے تو آئی پی ایل سے خود کو فارغ سمجھیں۔وفاقی وزیر نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خلاسے لے کر کرکٹ تک ہر معاملے میں نفرت انگیزی انتہائی جاہلانہ ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی سپورٹس اتھارٹیز کو اس پر شرم آنی چاہیے۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More