Advertisement

”میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کا ذمہ دار ہوں کیونکہ۔۔۔“ شکیب الحسن نے سچ بول کر سب کو حیران کر دیا

Advertisements

 بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے افغانستان کے ہاتھوں تاریخی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری جگہ اگر کوئی اور کھلاڑی کپتان بن جاتا تو بہتر ہوتا۔ تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شکیب الحسن نے کہا کہ اگر مجھے کپتانی نہ دی جاتی تو بہتر تھا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ میری گیم کیلئے بہتر ہے لیکن اگر مستقبل میں بھی مجھے ہی قیادت کی ذمہ داری سونپی جانی ہے تو پھر اس حوالے سے بورڈ کیساتھ کافی بات چیت کرنا ہو گی۔

شکیب الحسن بنگلہ دیش کے واحد کھلاڑی تھے جو آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں اچھی کارکردگی دکھا سکے۔ وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے بلے باز رہے جنہوں نے 8 اننگز میں 606 رنز بنائے اور 11 وکٹیں بھی حاصل کیں۔شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست سے کافی مایوس ہوں اور اس کی ذمہ داری صرف اور صرف مجھ پر جاتی ہے کیونکہ جب میںبیٹنگ کیلئے آیا تو بہت زیادہ گھبراہٹ کا شکار تھا جس کے نتیجے میں پہلی گیند پر ہی آﺅٹ ہو گیا اور یہ میری ہی غلطی ہے، مجھے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کٹ شاٹ کھیلنے سے پرہیز کرنا چاہئے تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف ایک گھنٹہ اور دس منٹ کیلئے کھیلنا تھا لیکن میں پہلی ہی گیند پر آﺅٹ ہو گیا جس کے بعد ٹیم کیلئے بھی مشکلات پیدا ہو گئیں۔ اگر میں وکٹ پر ٹھہر جاتا تو ہمارے ڈریسنگ روم بھی خاصا مطمئن ہوتا۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More