Advertisement

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کیخلاف ایک اور اہم اقدام اٹھا لیا

Advertisements

 پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف وزیوں پر ڈوزیئر تیار کرلیا ہے ،یہ ڈوزیئر انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا ۔ جیونیوز کے مطابق پاکستان نے بھارت میں قابض ریاستی دہشتگرد فوج کی جانب سے کئے جانیوالے ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مشتمل ڈوزیئر تیار کرلیاہے ۔ ڈوزیئر میں بھارتی بربریت کا نشانہ بننے والے معصوم کشمیری بچو ں ، خواتین اور بوڑھوں کی تصاویر شامل ہیں ۔ ڈوزیئر میں مقبوضہ کشمیر میں 37روز سے جاری کرفیو کے نتیجے میں کشمیریوں کو درپیش مشکلات جن میں خوراک اور ادویات کی عدم دستیابی شامل ہیں کا بھی ذکر ہے ۔

ڈوزیئر میں اس بات کا بھی ذکرکیا گیا ہے کہ فاشسٹ مودی حکومت نے کشمیریوں کی آزادی سلب کرلی ہے اور محرم الحرام کے موقع پر ذوالجناح کے جلوسوں کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ سرینگر میں ذوالجناح کے جلوس پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں12عزادار زخمی ہوگئے ۔ بھارتی کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی یہ ڈوزیئر انسانی حقوق کی کونسل کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا ۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More