Advertisement

بھارت کو پہلے گندہ کریں گے پھر جواب دیں گے، ہم نے جذبات میں آ کر نہیں بلکہ جذبے سے جواب دیناہے

Advertisements

 ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کو پہلے گندہ کریں گے پھر جواب دیں گے ہم نے جذبات میں آ کر نہیں بلکہ جذبے سے دیناہے ۔منگل کے روز پریسکانفرنس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کی وجہ سے بھارتی طیارے اپناہدف حاصل نہ کرسکے 4 بھارتی طیارے 4 ناٹیکل مائلز اندر آئے تھے بھارت کو اس کی حرکت پر پہلے گندہ کریں گےپھر پوری زمہ داری کے ساتھ جواب دیں گے ہم نے جذبات میں آ کر بھارت کو جواب نہیں دینا بلکہ جذبہ کے ساتھ جواب دینا ہے

ہمارا رسپانس کسی بھی وقت اور کسی بھی صورت میں ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ مودی انتخابات میں کامیابی کے لئے خون چاہتا ہے بھارت اپنی حرکتوں سے ہمیں متحد کر دیتا ہے جنگ کے لئے جذبات سے زیادہ جذبہ ضروری ہے ہم جذبات میں آ کر بھارت کے ہاتھ میں نہیںکھیلیں گے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کو پہلے پتہ چل جاتا تو آسمان سر پر اٹھا لینا تھا کل نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس ہے جو کہ بہت اہم ہے بھارتی در اندازی کے وقت وزیراعظم آرمی چیف، سروسز چیف جاگ رہے تھے سب میں روابط تھے کہیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Advertisement

Source daily ausaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More