Advertisement

”کپتانی کی پیشکش ہوئی تو میرے لئے ۔۔۔“ عماد وسیم نے حیران کن اعلان کر دیا

Advertisements

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی ملنا اعزاز کی بات ہو گی مگر اس کا حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہی کرے گا۔ نجی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں عماد وسیم نے کہا کہ ایک نوجوان کرکٹر کی حیثیت سے میں نے ہمیشہ پاکستان کیلئے کھیلنے کا خواب دیکھا اور اگر کپتانی کی پیشکش ہوتی ہے تو یہ واقعی میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہو گی۔ بہرحال اس کا فیصلہ پی سی بی نے ہی کرنا ہے اور میں کبھی بھی کپتانی نہیں مانگوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا کام کرنا کھیلنا ہے اور اگر مجھے کپتانی مل گئی تو یہ بہت زبردست بات ہو گی کیونکہ میں کبھی چیلنجز سے نہیں گھبرایا لیکن اگر کپتانی کی پیشکش نہ بھی ہوئی تو پاکستان کیلئے کھیلنا ہی بڑے اعزاز کی بات ہے۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More