Advertisement

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا وزیراعظم عمران خان کو خط، کیا خواہش ظاہر کی ؟ جان کر آپ کو بھی فخر ہوگا

Advertisements

 مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق کئی سالوں تک دنیا کے امیر ترین شخص رہنے والے اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے حکومت کی جانب سے پولیو کے خلاف اقدامات اور احساس پروگرام کی تعریف کی اور خیبرپختونخوا میں بڑھتے پولیو کیسز پر اجلاس طلب کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔بل گیٹس نے اپنے خط میں لکھا ہے

کہ پولیو کوختم کرنے کے لئے والدین کے ذہنوں سے شکوک وشبہات نکالنا انتہائی ضروری ہے، اور حفاظتی ٹیکہ جات ای پی آئی پروگرام پر حکومت کی خصوصی توجہ درکارہے۔بل گیٹس نے خط کے ذریعے پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر حکومت پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ستمبر میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More