Advertisement

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ، بالآخر بھارت کو اپنی بندرگاہ دینے والے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کا موقف بھی آگیا

Advertisements

 ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے بھارت کومتنبہ کیا ہے کہ خطے میں مسلمانوں کو دبانے کی کوششوں کو ترک کرے اور مسلمانوں سے متعلق شفاف پالیسی وضع کرے۔ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے صدر حسن روحانی اور دیگر کابینہ ارکان کے ساتھ اہم ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام سے پیدا ہونے والی کشیدہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں مظلوم اور نہتے عوام کیخلاف جارحانہ پالیسی بدلنے کا مطالبہ کیا۔ایران کے سپریم لیڈر نے مزید کہا

کہ بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات قائم ہیں تاہم ایران مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کیلئے فکر مند ہے اور بھارت سے معصوم شہریوں کو ان کو آئین میں حاصل حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بات کریں گے۔ مسئلہ کشمیر دراصل برطانیہ کی جانب سے انخلاء کے وقت جان بوجھ کر چھوڑا گیا تاکہ خطے میں اتحاد و اتفاق پنپنے نہ پائے۔واضح رہے کہ مودی سرکار نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کو آئین میں حاصل خصوصی حیثیت کو ختم کرکے مسلسل 17 دن سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے جہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں اور اب غذائی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More