Advertisement

وہ بھارتی اداکارہ جس نے وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ کو بھی للکار دیا

Advertisements

 بھارتی گلوکارہ ترن کور نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت کیخلاف بولنے پر انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامی عزت لوٹنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔دنیانیوزکے مطابق ہارڈکور کے نام سے مشہور گلوکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان لوگوں کی ذہنیت گندی ہے اور وہ گندگی کے علاوہ کچھ نہیں سوچ سکتے۔ انہوں نے نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ کوللکارتے ہوئے کہا کہ وہ سامنے آکر ان سے بات کریں اور چھپ کر انہیں مارنے کی دھمکیاں نہ دیں۔

واضح رہے کہ گلوکارہ نے خالصتان تحریک کو سپورٹ کرنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے جو بھارتی حدود کے اندر سکھوں کے لئے علیحدہ وطن حاصل کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More