Advertisement

بھارتی وزیراعظم کو جواب دینے کیلئے عمران خان عمرکوٹ کے شیو مہادیو مندر کےقریب گراؤنڈ میں جلسہ سے خطاب کریں گے

Advertisements

وزیراعظم پاکستان عمران سندھ میں بسنے والے ہندوؤں اور دیگر اقلیتی برادری سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے اور بھارتی وزیراعظم مودی کو بھرپورجواب دینے کے لیے “31”اگست بروز ہفتہ کو عمرکوٹ کا ایک روزہ دورہ کرینگے اور عمرکوٹ کے نزدیک شیو مہادیو مندر کےقریب  گراؤنڈ میں ایک بڑے جلسے عام سے خطاب بھی کرینگے اس جلسے عام میں ہندوؤں سمیت پاکستان اور سندھ میں بسنے والی مختلف اقلیتی برادریاں بھرپور شرکت کریں گی وزیراعظم عمران کےجلسے عام کی بھرپور تیاریاں شروع کردی گئی ہے جلسے سے وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور دیگر وفاقی وزراء بھی خطاب کرینگے تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی لال چند مالھی نے عوام کے نام ایک وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا

کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سندھ صوبے میں بسنے والے ہندوؤں اور دیگر اقلیتی برادری سے اظہار یکجہتی کےلیے عمرکوٹ آرہے ہیں جہاں وہ شیو مہادیو مندر کے نذدیک ایک بڑے جلسے عام سے بھی خطاب کرینگے ذرائع مطابق وزیراعظم عمران خان اس جلسے عام میں بھارتی وزیراعظم مودی سمیت دنیا کو یہ پیغام دینگے کہ پاکستان میں بسنے والے ہندو اور اقلیتی برادری مکمل طور پر محفوظ ہے اور آئین پاکستان کے سمیت ہندوؤں کو پاکستان میں مساوی حقوق اور آزادی حاصل ہے اس جلسے کی خاص بات یہ ہےکہ پاکستان اور سندھ میں بسنے والے ہندو اور دیگر اقلیتی برادریاں مظلوم کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرینگے وزیراعظم کے اس جلسے عام کی پورے زور شور کے ساتھ تیاریاں شروع کردی گی ہے ۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More