Advertisement

اداکارہ میرا کا ایک اور سکینڈل ؟ دبئی میں پھنس گئیں، مقدمہ بن گیا

Advertisements

ہمیشہ ہی خبروں کی شہ سرخیوں میں رہنے والی لالی وڈ انڈسٹری کی اداکارہ میرا کے حوالے سےتہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا ہےاور نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہےکہ  اداکارہ نے دبئی میں ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے پولیس کیس بن گیا اور اداکارہ کا پاسپورٹ بھی پولیس ن ے اپنے قبضے میں لے لیا تاہم اداکارہ کا کہنا تھاکہ ان کا پاسپورٹ ایکسپائر ہوگیا۔24 نیوز کے مطابق اداکارہ میرا دبئی میں ایک خاتون پر تشدد کرکے پولیس کیس بھگت رہی ہیں۔

اداکارہ میرا نے دس روز قبل ایک خاتون پردبئی میں تشدد کیا جو وہاں کی مقامی رہائشی ہے۔میرا کے والد، والدہ اور مینجر بھی متضاد بیانات دے رہے ہیں، کوئی کہہ رہا ہے کہ وہ لاہور میں ہے اور کوئی کہہ رہا کہ وہ دو روز تک دبئی سے واپس آئے گی۔دوسری طرف اداکارہ میرا کے منیجر حسن کے مطابق میرا کا پاسپورٹ ایکسپائر ہو گیا تھا جس کی وجہ سے حکام نے اسے ضبط کر لیا، اداکارہ کا نیا پاسپورٹ بن گیا ہے اور وہ اب ایک دو روز میں پاکستان واپس آ جائیں گی۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More