Advertisement

’کشمیر سے پیار بھی اور انڈیا بھی جانا ہے؟ پاکستانی اداکار اعلان کریں کہ وہ کبھی انڈیا ……یاسر حسین نے پاکستانیوں کے دل کی بات کہہ دی

Advertisements

 معروف پاکستانی اداکار یاسر حسین نے پاکستانی اداکاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کا اعلان کریں کہ کبھی انڈیا میں کام نہیں کریں گے۔ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں یاسر حسین نے کہا ’ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کا ہر آرٹسٹ بولے کہ وہ انڈیا کے ساتھ کبھی کام نہیں کرے گا، کشمیر سے پیار بھی ہے اور انڈیا بھی جانا ہے؟ مطلب شوگر بھی ہے اور کیک بھی کھانا ہے۔‘یاسر حسین نے اس پوسٹ کے ساتھ اپنے ساتھی اداکاروں کے متوقع رد عمل کا بھی جواب دیا اور کہا کہ ’ اب سب پاکستانی آرٹسٹ مجھے جج کریں گے لیکن مجھے اس بات کی پرواہ نہیں ، میں پاکستان سے پیار کرتا ہوں اور کشمیر کیلئے روتا ہوں، میں مانتا تھا کہ آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی مگر شاید اب ہوتی ہے، انہوں نے بنائی ہے ، اب ہم کو بھی بنانی ہوگی۔‘

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More