Advertisement

پاک بھارت کشیدگی اور کشمیریوں پر ظلم وستم لیکن معروف بھارتی گلوکار میکاسنگھ کی کراچی میں پرفارمنس لیکن دراصل یہ اہتمام کس نے کررکھا تھا؟ تہلکہ خیز انکشاف

Advertisements

پاک بھارت کشیدگی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی گھمبیر صورتحال اختیار کرچکی ہے لیکن ایسے وقت میں معروف بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے کراچی میں پرفارم کیا، حالانکہ ایسے حالات میں کسی پاکستانی اداکار کیلئے انڈیامیں پرفارمنس ناممکن ہے ، اب میکا سنگھ اور دیگر 14 بھارتیوں کی آمد، میکاسنگھ کو پاکستان بلا کر پرفارمنس کرانے والے شخص کے بارے میں تفصیلات اور کنسرٹ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔پرفارمنس کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے لکھا کہ “ڈانس ڈانس شوٹ شوٹ، جب 8 اگست کو پاکستان کی پارلیمنٹ کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کررہی تھی اور انڈین فوجیں کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی تھیں تو کچھ پاکستانی کراچی میں بھارتی سٹار میکاسنگھ کی لائیو پرفارمنس سےلطف اندوز ہورہے تھے ، مجھے یقین ہے کہ ان دنوں کوئی پاکستانی سٹار بھارت میں پرفارم نہیں کرسکتا”۔

عدیلہ اسلم نے لکھا کہ “اُدھر کشمیر جل رہا ہے اور اِدھر پرویز مشرف کے کزن عدنان اسد جس نے مشرف کے زمانے میں نیٹو ٹھیکوں میں اربوں بنائے ،اسکی بیٹی کی شادی میں کل بھارتی گلوکار میکا سنگھ  کراچی میں ڈالروں میں ٹیکس فری پرفارم کر رہا ہے یہ کیسی حب الوطنی ہے؟ میں FBR کو چیلینج کرتی ہوں کہ اس سے ٹیکس لے”۔حامد میر کے ٹوئیٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے میورک علی نے لکھا کہ “حامد میر کبھی بھی یہ نہیں بتائے گا کہ یہ مہندی کا فنکشن جنرل مشرف کے کزن کے بیٹے کا ہے  جس نے دس ملین بھارتی روپیہ ادا کر کے بھارتی گلوکار کو اس وقت پاکستان نہ صرف بلایا بلکہ اس سے ہرفام کروا کر حب الوطنی کے نئے معیار ترتیب دیے”۔ دوسری طرف پاکستان کی وزارت داخلہ کی طرف سے میکا سنگھ اور دیگر 14 بھارتیوں کی پاکستان آمد اورویزے کے اجرا سے متعلق لیٹر سامنے آگیا جس میں  متعلقہ حکام کو ہدایا ت کی گئی تھی کہ میکا سنگھ سمیت ذیل میں دیئے گئے نام اور پاسپورٹ کے حامل بھارتی شہریوں کو  30 دن کے لیے  لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے لیے ویزے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے  اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات کیے جائیں۔ 

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More