Advertisement

افغان کرکٹ ٹیم کے وہ کھلاڑی جو چھپ چھپ کر پشاور میں پریکٹس کرنے لگے ، تہلکہ خیز انکشاف

Advertisements

 پاکستان سے کرکٹ نہیں کھیلنی پر سیکھنی ضرور ہے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا دوہرہ میعار بے نقاب ہو گیا۔ پاکستان میں سیکیورٹی کو جواز بنا کر میچز نہ کھیلنے والے کھلاڑی غیرقانونی طور پر پشاورمیں پریکٹس کرتے دیکھے گئے ہیں۔ افغانستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد میڈیا سے چھپ کر درخواست کرنے لگے کہ میرے لیے افغان کرکٹ بورڈ میں مسئلہ بن جائے گا ویڈیو نہ بنائیں۔ دوسری جانب حکام بے خبر ہیں کہ افغان کھلاڑی کو کس نے پشاور میں کھیلنے کی اجازت دی؟ پشاور اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے انکشاف کیا ہے کہ صرف شہزاد ہی نہیں افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی پشاورآ کر کھیلتے ہیں۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More