Advertisement

پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات کے تمام دروازے بندہوچکے، بلاول جیل گئے توتحریک چلاؤں گا،شیخ رشید

Advertisements

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول جیل گئے توتحریک چلاؤں گا،پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات کے تمام دروازے بندہوچکے،جب تک میں وزیرہوں سمجھوتہ اورتھرایکسپریس نہیں چلیں گی،سمجھوتہ اورتھرایکسپریس کی بحالی کی بھارت کی درخواست مستردکرتے ہیں،سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس کسی قیمت پرنہیں چلے گی،سوچ سمجھ کر سمجھوتا ایکسپریس اور تھر ایکسپریس کو بند کیا ہے ۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شایداب ہم پرکشمیرکاقرض اتارنےکاوقت آگیا ہے،اگرجنگ مسلط کی گئی تو یہ آخری جنگ ہوگی، بھارت کے غلط فیصلے سے سری نگرقبرستان بن جائےگا،موجودہ صورتحال میں قوم کواپنی آنکھیں کھلی رکھنے

کی ضرورت ہے،شیخ رشید کا کہناتھا کہ عید کے بعد چکوٹھی اور وادی نیلم کا دورہ کروں گا ، یواین سیکرٹری جنرل نے کہامقبوضہ کشمیر میں ظلم ہورہاہے، سعودی عرب، بحرین، عمان ، ملائیشیا نے پاکستان کی حمایت کی ہے ،وزیر ریلوے نے کہا کہ چودھری شوگرملزکیس پیپلزپارٹی کابنایاہوا ہے،چودھری شوگرملزکیس اپنے انجام کی طرف بڑھ رہاہے، ڈاکواورچور چاہتے ہیں کہ پیسے تھرڈپارٹی دیگی لیکن ہماراذکرنہ آئے، صحافی کے سوال ”شیخ صاحب ! سینیٹ الیکشن میں کیاہوا؟“کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعویذکام کرگئے،پہلے ہی کہاتھاصادق سنجرانی جیتیں گے،وزیر ریلوے نے کہا کہ فوادچودھری سے صلح ہو گئی،وہ میرے بھائی ہیں،فردوس عاشق اعوان کو پریس کانفرنس میں اس کا ذکر نہیں کرنا چاہیے تھا ۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More