Advertisement

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ، حکومت نے سراج الحق کو بھی بڑی ذمہ داری سونپنےکا فیصلہ کرلیا

Advertisements

 حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی تشویش ناک صورتحال پر قائم جائزہ کمیٹی میں توسیع کرکے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کی تبدیلی پر پاکستان کی جانب سے مجوزہ ردعمل ترتیب دینے، سیاسی، سفارتی اور قانون پہلووٴں کا جائزہ لینے اور تجاویز مرتب کرنے کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، اب حکومت نے اس کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی باضابطہ دعوت دی جائے گی۔واضح رہے

کہ 6 اگست کو تشکیل دی جانے والی کمیٹی میں وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکریٹری خارجہ، آزاد کشمیر کے صدر، وزیراعظم اور گلگت بلتستان کے گورنر، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی (ملٹری آپریشنز)، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی احمر بلال صوفی شامل ہیں۔ کمیٹی بھارتی حکومت کے حالیہ اقدام کا جائزہ اور سفارشات پیش کرے گی۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More