Advertisement

گھر کے مختلف حصوں میں کالی مرچ چھڑک دیں، اس سے کیا فائدہ ہوگا؟ جان کر آپ فوری یہ کام کریں گے

Advertisements

 کالی مرچوں کو ہم کھانا ذائقہ دار بنانے کے لیے تو استعمال کرتے ہیں لیکن اب ماہرین نے ان کے کچھ ایسے استعمالات بتا دیئے ہیں جو آپ نے کبھی سوچے بھی نہ ہوں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کالی مرچیں چیونٹیوں، کیڑے مکوڑوں اور چوہوں کو بھگانے کے لیے بہترین چیز ہیں۔اس مقصد کے لیے اپنے گھر میں جابجا کالی مرچ چھڑک دیں۔اس طرح چوہے،چیونٹیاں اور دیگر کیڑے مکوڑے آپ کے گھرمیں داخل ہونے کی جرا¿ت نہیں کریں گے۔

اس کے علاوہ اگر آپ نے صحن میں درخت لگا رکھے ہیںاور ان کے تنے کھائے جا رہے ہیں تو ان پر زہریلی سپرے کرنے کی بجائے کالی مرچوں میں تھوڑا سا آٹا ملائیں اور اس آمیزے کو درختوں کے تنوں کے اردگرد چھڑک دیں۔ اس سے تنوں کو کھانے والے جرثوموں سے آپ کو نجات مل جائے گی اور آپ کے درخت صحت مند رہیں گے۔

Advertisement

Source daily ausaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More