Advertisement

ہم نے یہ جنگ جیتنی ہے، کرفیو ہٹنے دیں پھر دنیا دیکھے گی کہ کشمیر میں کیا ہورہاہے،وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

Advertisements

وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے تاہم بھارت نے جنگ مسلط کی تومنہ توڑ جواب دیں گے،یہ رائے عامہ کی جنگ ہے، ہم نے یہ جنگ جیتنی ہے، بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے،نہتے کشمیریوں پر بڑھتے بھارتی مظالم سے اقوام عالم کو آگاہ کریں گے۔سینئر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ یہ رائے عامہ کی جنگ ہے، ہم نے یہ جنگ جیتنی ہے، بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر بڑھتے بھارتی مظالم سے اقوام

عالم کو آگاہ کریں گے، بھارت مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر مظالم کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو بتائیں گے کہ مودی سرکار کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کا جغرافیہ بدلنا چاہتا ہے، مودی سرکار ہٹلر جیسی سوچ رکھتی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، بھارت نے جنگ مسلط کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، یہ رائے عامہ کی جنگ ہے، ہم نے یہ جنگ جیتنی ہے۔عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا کہ بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے، میں نے نریندرمودی سے ہمیشہ امن کی بات کی۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ پوری دنیا منتظر ہے کرفیو ہٹے تو دیکھے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں سے کیا ہورہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ کیا بی جے پی حکومت کا خیال ہے کہ فوجی قوت سے وہ تحریک آزادی روک سکتی ہے؟ مقبوضہ کشمیر میں فوجی قوت کے استعمال سے تحریک آزادی زور پکڑیگی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ بات صاف ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کا نظارہ کرے گی۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہم اس بار بی جے پی سرکار کے لبادے میں فسطائیت کا ایک اور مظاہرہ دیکھیں گے یا پھر عالمی برادری میں ایسا ہونے سے روکنے کی اخلاقی جرات ہوگی؟۔

Advertisement

Source javed ch

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More