Advertisement

بھارت کے ممکنہ مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دینے پر غور جنرل باجوہ کا بڑا فیصلہ ۔۔۔ کور کمانڈرز کانفرنس طلب کرلی

Advertisements

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس کل طلب کرلی۔ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کے تناظر میں آرمی چیف نے کور کمانڈرز کانفرنس طلب کی ہے جس میں بھارت کے غیر آئینی اقدام کا جائزہ لیا جائے گا۔کورکمانڈرز کانفرنس میں کنٹروللائن کی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر غور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرتے ہوئے ریاست کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں مولوی محمد طاہر تو حیدی حاجی قاسم خان خلجی، حافظ زبیر حسین احمد مولانا محمد ایوب ایوبی، میر حبیب اللہ پرکانی یوسف وقار شاہوانی حاجی شبیر احمد کرد مولانا جمال الدین حقانی مولانا حافظ ثنا اللہ حافظ عبیداللہ بگٹی حافظ محمد قاسم بنگلزئی اور ڈاکٹر ظفر اللہ جتک۔عبد القدیم پڑیچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جانب سے بہ گناہ کشمیریوں کے قتل عام ناقابل برداشت عمل ہے، بھارت عالمی دہشت گرد ہے انسانیت شرما گئے لیکن انسانی حقوق کے دعویدار امریکی کی لومڑی بن

گئے ہیں انسانی حقوق کے دعویدار تنظیمیں صرف عالم کفر کے ترجمان بن گئے ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماں نے گزشتہ روز بھارت کے طرف سے مظلوم کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ٹرمیپ ثالثی کی کردار کیلئے پیش کررہے ہیں دوسری طرف دہشت گرد بھارت کے جانب سے مظلوم کشمیریوں کی قتل عام انسانیت کے قتل عام کرنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ ٹرمیپ ثالثی کی نام پر کشمیری مسلمانوں کے قتل عام کروانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ ملک کی چپہ چپہ کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے حکمران بھارت کیخلاف کھلم کھلا جہاد کا اعلان کر ے، پوری قوم مضبوطی اور بہادری کے ساتھ پاک فوج کے پشت پر کھڑے ہیں پاک فوج عالمی دہشت گرد بھارت کو منہ توڑ جواب دے انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک۔ ایک پلیٹ فارم پر متحد اور اکٹھا ہو کر مظلوم کشمیریوں ہونے والے مظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں انہوں نے کہا کہ۔

مولانا فضل الرحمن سے استعفے کا مطالبہ کر نے والا انصاف کے دعویدار حکمران کشمیر کمیٹی کے چیئرمین۔علی کنڈ پور سے فوری طور پر۔استعفے طلب کر لی ملک کی بقا ود فاع کے لیے پاکستانی قوم ایک پیج پر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام بھارت کے جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر بمباری کی شدید الفاظ مذمت کرتی ہے اور سخت تشویش کا اظہار کرتی ہے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتی ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جانب سے ظلم و بربریت کے سختی سے نوٹس لئے مسئلہ کشمیری کے حل کے لیے ہنگامی طور پر اقدامات کئے جائیں۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More