Advertisement

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع کر دی گئیں

Advertisements

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق امریکی صدر کے دورہ پاکستان پر کام ہو رہا ہے، حتمی تاریخ بارے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا، دورے میں مختلف وزارتیں ملوث ہوتی ہیں جو دورے پر کام کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

اس حوالے سے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور امریکی حکام ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کیلئے معاملات طے کر رہے ہیں۔ دورے میں مختلف وزارتیں ملوث ہوتی ہیں جو دورے پر کام کر رہی ہیں۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی حتمی تاریخ بارے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان، طالبان کے ساتھ مذاکرات میں نیک نیتی کے ساتھ سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان کے افغانستان مفاہمتی عمل میں مثبت کردار کی بین الاقومی برادری نے تعریف کی جبکہ طالبان کے ساتھ وزیر اعظم کے مذاکرات پر کام ہو رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کشمیر پر ثالثی کے حوالے سے بیان پاکستان کی بڑی کامیابی ہے جبکہ بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنا بند کرے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران امریکی صدر نے اعلان کیا تھا اگر انہیں دعوت دی جاتی ہے تو وہ پاکستان کا دورہ ضرور کریں گے۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دی تھی۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More