Advertisement

ہم پاکستان کی مدد کیوں کرتے ہیں , سعودی عرب کے زبردست بیان نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

Advertisements

سعودی عرب نے پاکستان میں مزید سرمایہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے اپنا نیٹ ورک مکمل کر لیا ہے۔آنےو الے دنوں میں سعودی اقدامات سے پاکستانی معیشت اوپری سطح پر جائے گی۔اس حوالے سے سینئیر صحافی رانا عطیم کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کے لیے خوشخبری ہے۔

سعودی ولی عہد کے پاکستان کے دورے کے دوران کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔سعودی عرب کے کئی وزراء نے پی ٹی آئی حکومت کے دوران پاکستان کے دورے کیے اور وہ مختلف مقامات پر گئے اور معاہدے کیے۔ماضی میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔سعودیہ کے وزیر اطلاعات ترکی عبداللہ کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کی مدد اس لیے کرتے ہیں کیونکہ یہ ہمارا فرض ہے۔ ہم پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

اس تمام معاملے میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر کا بھی اہم کردار رہا ہے جنہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ایک پل کا کردار ادا کیا۔رانا عظیم نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں ان معاہدوں پر کام ہو گا جن پر دستخط ہو چکے ہیں،آنے والے دنوں میں پاکستان میں سعودی عرب بہت بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔سعودی عرب نے اب تک جتنے بھی ممالک میں سرمایہ کاری کی ان میں سب سے بڑی سرمایہ کاری پاکستان میں کی جانے والی ہو گی۔

سعودی عرب پاکستان میں ایک نئی انڈسٹری لگائے گا اور زراعت میں بھی سرمایہ کاری کرے گا۔اس کے علاوہ پاکستان کے سیاحتی مقامات پر بھی سعودیہ کی جانب سے سرمایہ کاری کی جائے گی۔سعودی سرمایہ کار پاکستان کی معشیت بہتر بنانے میں ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوں گے۔رانا عظیم نے مزید کہا کہ جب سے سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر دلچسپی لی تب سے سعودیہ میں موجود بڑے بڑے سرمایہ کاروں نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More