Advertisement

عمران خان اور محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ , وزیراعظم پاکستان کا ایسا اقدام ۔۔سعودی ولی عہد نے بھی تعریف کردی

Advertisements

وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے مابین ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو فون کر کے پاکستان اور اس کے مفادات کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے ساتھ بڑھتے تعلقات کو پاکستان کی اولین ترجیح قرار دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔جب کہ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاک سعودی تعلقات کی تعریف کی۔انہوں نے تمام شعبوں میں تعاون اور تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو سراہا۔وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد زاید سے بھی فون پر رابطہ کیا۔

جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس حوالے سے ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان نے رمضان میں 700 پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر یو اے ای کے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے رواں برس فروری میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا تھا۔ اپنے اس دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد سے سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی جس پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں اور مزدوروں کے معاملے کا جائزہ لینے کا یقین دلاتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھیں۔

جس کے بعد انہوں نے سعودی عرب میں قید 2 ہزار سے زائد پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے رواں سال جون میں سعودی عرب کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا تھا۔وزیراعظم نے سعودی عرب میں چودھویں اوآئی سی اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ سیاسی‘ معاشی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی یہ اہم ملاقات او آئی سی سربراہ اجلاس کے موقع پر یہاں مکہ مکرمہ میں ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد نے او آئی سی اجلاس میں شرکت پر وزیراعظم عمران خان کا خیر مقدم کیا۔ اجلاس کے بعد جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران فیصلوں پر تیزی سے عملدرآمد اور سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے پہلے اجلاس کے فیصلوں پر بھی جلد عملدرآمد پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے موخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل کی فراہمی پر سعودی حکومت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے بروقت برادرانہ قدم سے مشکل وقت میں پاکستان کی معیشت کو مدد ملی۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More