Advertisement

عبادت کرنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، میچ کے دوران جب ایمپائرز کو نماز کا کہتا ہوں تو وہ مجھے آگے سے کیا کہتے ہیں؟ معین علی نے بتا دیا

Advertisements

برطانوی آل رائونڈو معین علی کا کہنا ہے کہ جب بھی نماز کا وقت ہو تو وہ امپائرز کو بتا کر نماز پڑھنے چلے جاتے ہیں۔ایک ریڈیو انٹر ویو کے دوران32سالہ معین علی کاکہنا تھا کہ میرا ہر ایک کے لیے یہی پیغام ہوگا کہ آپ اپنی اپنی فیلڈ میں باعمل مسلمان ہونے سے نہ شرمائیں،کھبی کبھی جب نماز کاوقت ہو اور میں فیلڈنگ کررہا ہوں اور مجھے محسوس ہو کہ اننگز ختم ہونے تک نماز کا وقت ختم ہوجائے گا تومیں امپائرز کو کہتا ہوں کہ مجھے نماز پڑھنے جانا ہے اوروہ مجھے کہتے ہیں کہ

آپ دو ،تین اوورز کے لیے باہر جاسکتے ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے تجربے سے یہ کہ سکتے ہیں کہ اگر ہم واقعی میں عبادت کرنا چاہیں تو دنیا کی کوئی چیز ہمیں نہیں روک سکتی۔یا د رہے کہ اس سے قبل بھی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں سب سے اہم چیز اسلام ہے اور اس کے لیے میں اپنے کرکٹ کیریئر کو بھی چھوڑسکتا ہوں، 32 سالہ پلیئر نے شاندار انداز میں واضح کیا کہ اسلام ان کے لیے کیا اہمیت رکھتا اور کیسے مذہب نے بہتر انسان بننے میں ان کی مدد کی ہے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More