Advertisement

ورلڈ کپ فائنل،پچاس اوورز کے کھیل کا فیصلہ ایک اوورپر کیسے کیا جا سکتا ہے؟

Advertisements

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ جب کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں میں پچاس اوورز کے میچ کے ٹائی ہونے کے بعد سپر اوورز میں بھی اسکور برابر ہوگیا تھا تو بہتر آپشن یہ تھا کہ دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قراردیدیا جاتا۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کو سپر اوور کے بھی ٹائی ہونے کے بعد انگلینڈ کی جانب سے زیادہ باؤنڈریز مارنے پر اسے فاتح قراردیدیا گیا۔کیوی ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے آئی سی سی کو مشورہ دیا کہ مستقبل میں

فائنل میچ میں اگر سو اوورز میں بھی فیصلہ نہ ہو سکے تو دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بہت سی چیزوں کا دوبارہ جائزہ لینا چاہیے، جس کے لیے یہ صحیح وقت ہے، یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ پچاس اوورز کے کھیل کا فیصلہ ایک اوورپر کیسے کیا جا سکتا ہے؟گیری اسٹیڈ اس بات پر بھی حیران تھے کہ جن قوانین کے مطابق سات ہفتے ورلڈ کپ کھیلا جاتا رہا، تو آخری دن کے لیے نیا قانون کیوں بنا؟ قانون جو بھی ہیں ہمیں ان کے مطابق چلنا پڑتا ہے، تاہم امید ہے بحث جلد ختم ہو جائے گی۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More