Advertisement

امیر قطر دل کے بھی امیر نکلے، پاکستان کے لئے ایسی پیشکش کردی کہ پاکستانی خوشی سے پاگل

Advertisements

 حکومت پاکستان نے ملک کے پانچ بڑے ہوائی اڈوں کو جدید بنانے کے حوالے سے کوششوں کا آغاز کردیا اور اس سلسلے میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے تعاون کی پیشکش بھی کر دی۔حکومتی ذرائع کے مطابق یہ پیشکش وزیراعظم عمران خان کو حالیہ دورہ پاکستان کے دوران کی گئی۔قطر جدید ہوائی اڈوں کی تیاری میں مالی اور تکنیکی تعاون فراہم کرے گا، ائیر پورٹس کو جدید ٹیکنالوجی اور نئےآرکیٹیکچر ڈیزائین میں بدلا جائے گا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر قطر نے ہوائی اڈوں کی کئی سروسز کو بیرونی ٹھیکوں (آؤٹ سورس) پر دینے کا مشورہ دیا ہے۔امیر قطر کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہے تو پرانے ہوائی اڈوں کو قطر ائیر پورٹ کی طرز پر بنایا جا سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے\

کہ اس سلسلے میں وزیراعظم نے مشاورت کے لئے اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے جس میں وزیر ہوا بازی سمیت سول ایوی ایشن حکام شریک ہوں گے۔اجلاس میں ائیر پورٹ سروسز کو بیرونی ٹھیکوں پر دینے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔فیصلے پر عملدرآمد پر پاکستان کا شمار خوبصورت ترین ائیر پورٹس رکھنے والے ممالک میں ہو سکے گا۔متی ذرائع کے مطابق قطر کی معاونت سے ایئر پورٹس کی تعمیر کے بعد پاکستان کے ایئر پورٹس دنیا کے خوبصورت ترین ائیرپورٹس میں شمار ہوں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق قطر پاکستان کے پرانے ائیرپورٹس کو جدید ٹیکنالوجی اور جدید ڈیزائن سے بدل دے گا۔ اب اس حوالے سے وزیراعظم نے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ جون میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں پاکستان کے قطر کے ساتھ کئی معاہدے بھی طے پائے تھے اور قطر نے جے ایف 17تھڈر طیارے خریدنے میں بھی دلچسپی لی تھی اور اب حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ انہوں نے پاکستان کو پرانے ایئرپورٹس کی تعمیر میں معاونت کرنے کی پیشکش بھی کی تھی۔

Advertisement

Source daily ausaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings