Advertisement

”میچ کے دوران مجھے اس کھلاڑی نے کہا کہ اللہ ہمارے ساتھ ہے “آئین مورگن نے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد زبردست بات کہہ دی

Advertisements

گزشتہ روز ورلڈ کپ کے سنسنی خیز فائنل کے میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیاہے جس پر برطانیہ میں بھر پور جشن منایا گیا تاہم جب وہ کھیل کے بعد پریس کانفرنس کیلئے آئے تو ایک صحافی کے سوال کا ایسا جواب دیدیا کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے بھی دل جیت لیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے آئین مورگن نے کہا کہ ” میچ کے دوران لیگ سپینر عادل رشید نے مجھے کہا کہ بے شک اللہ ہمارے ساتھ ہے “۔ ان کا کہناتھا کہ ہماری ٹیم میں ہر نسل اور عقیدے کے لوگ ہیں جنہوں نے اپنے عقائد کے مطابق مجھے یہ بات کہی ۔انگلش کپتان کا کہناتھا

کہ سپر اوور کے دوران میں نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں اس مشکل گھڑی سے لطف اندوز ہونے کا مشورہ دیا ۔انہوں ںے کہا کہ سپر اوور کے دوران میری کوشش تھی کہ کھلاڑیوں کو اعصابی تناو¿ سے نکال کر ان کے چہروں پر مسکراہٹ لاوں جس پر تمام کھلاڑیوں نے اچھا رد عمل دیا۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings