Advertisement

”نیوزی لینڈ کوہرانے کے لیے یہ کام کرنا ہو گا “ برطانوی کپتان نے ورلڈ کپ فائنل سے ایک دن قبل ترکیب بتا دی

Advertisements

رطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کو ہرانے کے لئے ہمیں آسٹریلیا جیسی کارکردگی دکھانا ہوگی، نیوزی لینڈ کی ٹیم خطرنا ک ہے، اس لئے اسے کمزور حریف تصور نہیں کرتے، پرجوش ماحول میں انگلینڈ جیتے گا تو انگلش کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ لارڈز میں ہائی سکورنگ میچ نہیں ہوتے، اس لئے ہائی سکورنگ میچ کی توقع نہیں ہے۔

ہفتے کو لارڈز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لارڈز میں اپنے لوگوں کو فائنل جیت کر خاص تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ ہمیں ہوم ایڈوانٹیج ہے اور27سال بعد لارڈز میں فائنل کھیل رہے ہیں، ٹورنامنٹ کافائنل جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔انگلش کپتان نے کہا ہے کہ گذشتہ چار سال کی محنت رنگ لارہی ہے، ہمارے پاس خاص موقع ہے، پوری ٹیم چاہتی ہے کہ ہوم تماشائیوں کےلئے کچھ خاص کریں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی دو بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے میدان میں اتریں گی۔ گذشتہ پانچ ہفتوں میں ہم نے بہترین کرکٹ کھیلی ہے ۔ ہر کھلاڑی نے ٹیم کو فائنل تک لانے میں کردار ادا کیا۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More