Advertisement

پہلے ان کا طیارہ گرایا پھر بہترین چائے پلائی۔۔انکے ٹوٹے دلوں پر کچھ تو ترس کھاؤ۔۔اسد عمر نے بھی بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

Advertisements

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو ہرانے والی دونوں ٹیموں (نیوزی لینڈ اور انگلینڈ) کے فائنل میں پہنچنے پر بھارتیوں پر ٹوئٹر کے ذریعے ’ ہلکا پھلکا تشدد‘ کیا تو سابق وفاقی وزیر خزانہ اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر بھی میدان میں آگئے۔اسد عمر نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ کے جواب میں کہاکہ ”پہلے آپ نے ان کا طیارہ گرادیا، پھر آپ نے ان پر ایک ایسی چائے کی کوالٹی کے ذریعے تشدد کیا جو انہیں گھر پر میسر نہیں آتی اور پھر آپ نے انہیں ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر بے رحمانہ طریقے سے ٹرول کرنا شروع کردیا، اسد عمر نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے درخواست کی کہ ’ ان کے ٹوٹے دلوں پر کچھ ترس کھاﺅ“۔

خیال رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے برطانوی کرکٹ ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ”دونوں فائنلسٹ ٹیموں (نیوزی لینڈ ، انگلینڈ) نے کامیابی کے ساتھ کھیل کے میدان میں ’لائن‘ کراس کی اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، دونوں ٹیموں کیلئے تاریخ رقم کرنے کے یکساں مواقع ہیں کیونکہ دونوں ہی پہلی بار ورلڈ کپ جیتیں گے“۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings