Advertisement

مریم نواز نے جج ارشد ملک کے بیان حلفی پر کئی سوالات اُٹھادیے

Advertisements

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ رب العالمین کا بےحساب شکر ہے، نوازشریف سرخرو ہوگیا جج ارشد ملک کے بیان حلفی میں رتی برابر بھی سچائی ہوتی تو وہ دوران مقدمہ نواز شریف سے جواب طلب کرتے، کہ آپ مجھے رشوت کی آفر کیوں کر رہے ہیں، اعلیٰ عدلیہ کو مطلع کرتے اورگرفتاری کا حکم صادر فرماتے۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے وفاقی وزراء کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے بیان حلفی اور ان کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر پریس کانفرنس کا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جج صاحب ہر کسی سے ہنسی خوشی ملتے رہے، کسی کو اپنی سرکاری گاڑی بھیج کر اپنے ذاتی گھر بلاتے رہے، اور کسی سے خود ان کے دفتروں اور گھروں میں جا جا کر کہتے رہے کہ مجھے دباؤ میں لاؤ اوربلیک میل کرو۔

مریم نواز نے کہا کہ جج ارشد ملک کے بیان حلفی میں لگائے گئے الزامات میں رتی برابر بھی سچائی ہوتی تو دوران مقدمہ، عدالت میں نواز شریف کو کنفرنٹ کرتے اور کہتے کہ جواب دیں آپ مجھے کیوں رشوت آفر کر رہے ہیں۔ اعلی عدلیہ کو مطلع کرتے اور جج کو دباؤ میں لانے پر بھری عدالت میں گرفتاری کا حکم صادر فرماتے۔

مریم نواز نے کہا کہ رب العالمین کا بےحساب شکر ہے۔ نواز شریف اور میں نے صرف اسی پر ہی توکل اور بھروسہ کیا۔ مجھے اللہ پر یقین تھا کہ وہ نواز شریف کی بے گناہی ضرور ثابت کرے گا اور ان کو سرخرو کرے گا۔ ساری زمینی طاقتوں کی سازشوں کے باوجود اللہ نے نواز شریف کی سچائی دنیا کو دکھا دی۔ اس پر وہی قادر ہے! نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہا کہ پتہ نہیں کسی کے خلاف سازش اور ظلم کرنے والے یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ اللہ دیکھ رہا ہے اور سب سے بڑی اور کامیاب تدبیر اللہ ہی کی ہے۔ پوری ریاست ایک شخص سے انتقام لینے پر تلی ہوئی تھی مگر کس کو عزت دینا ہے اور کس کو ذلت، یہ فیصلے اللہ کے ہیں۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings