Advertisement

محمد عامر اب کہاں، کب اور کس ٹیم کی نمائندگی کیلئے میدان میں اتریں گے؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی

Advertisements

 آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں عمدہ کارکردگی دکھانے والے پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عامر انگلش ٹی 20 بلاسٹ لیگ میں شرکت کیلئے تیار ہیں اور ایسیکس ٹیم کی جرسی پہنے ان کی نئی تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں جس پر مداحوں نے ان کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے سیمی فائنل سے باہر ہونے کے بعد دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ پاکستان واپس آنے کے بجائے انگلینڈ میں ہی قیام کرنے والے قومی ٹیم کے باﺅلر محمد عامر انگلش ٹی 20 بلاسٹ میں ایسیکس کی نمائندگی کریں گے، انہوں نے گزشتہ روز اپنی کاؤنٹی ٹیم کیلئے فوٹو شوٹ بھی کروایا۔

واضح رہے ٹی 20 بلاسٹ لیگ کا آغاز 18 جولائی کو ہو رہا ہے جس کا فائنل میچ 21 ستمبر کو برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ میں وورسٹرشائر ریپیڈز اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More