Advertisement

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم میچ سے قبل گراﺅنڈ میں ننگے پیر واک کیوں کرتی ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے

Advertisements

 ہم سمجھتے ہیں کہ ہم سے قدامت پسند معاشرے ہی توہم پرستی کا شکار ہوتے ہیں مگر اب آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے متعلق ایسا انکشاف منظرعام پر آ گیا ہے کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی اس روایت کا مشاہدہ تو آپ نے کیا ہو گا کہ وہ ہر میچ سے قبل گراﺅنڈ میں ننگے پاﺅں چلتی ہے۔ ان کی اس روایت کی وجہ ان کی توہم پرستی ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ میچ سے قبل گراﺅنڈ میں ننگے پاﺅں چلنے سے انہیں میچ میں فتح ملتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے گزشتہ دنوں ورلڈ کپ کے ایک میچ کے دوران ٹیم کو ننگے پاﺅں گراﺅنڈ میں ایک دائرے کی شکل میں بٹھائے رکھا۔ جب ان سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے اپنے توہم پرست ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ”میں تھوڑا توہم پرست ہوں۔ میں اور میری ٹیم کے کچھ کھلاڑی سمجھتے ہیں کہ اس طرح ہمیں میچ میں جیت ہو گی۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر میچ سے قبل کھلاڑی ننگے پاﺅں گراﺅنڈ میں چلیں تو ان کی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے۔ “ واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم میں ننگے پاﺅں گراﺅنڈ میں چلنے کی اس روایت کے موجد بھی کوچ جسٹن لینگر ہی ہیں۔ وہ جب سے کوچ بنے ہیں آسٹریلوی ٹیم ہر میچ سے قبل یہ کام کرتی آ رہی ہے۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More