Advertisement

تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے سال بیرون ملک پاکستانیوں نے ریکارڈ توڑ دئیے، کتنی رقم پاکستان بھیجی؟ آپ بھی جانئے

Advertisements

تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے سال میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رقم پاکستان بھیجنے کا ریکارڈ قائم کر دیاہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق مالی سال 2018-19ءکے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 21.84ارب ڈالر کی رقم پاکستان بھیجی، جو اس سال کے لیے رکھے گئے ٹارگٹ سے 3فیصد یا 64کروڑ ڈالر زیادہ تھی۔ مالی سال 2018-19ءکے لیے اس رقم کا ٹارگٹ 21.2ارب ڈالر رکھا گیا تھا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءکی نسبت دیکھا جائے تو اس سال بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ سال کی نسبت 10فیصد زیادہ رقم پاکستان بھیجی۔ مالی سال 2017-18ءکے دوران پاکستانیوں نے 19.91ارب ڈالر کی رقم پاکستان بھیجی تھی۔ سٹیٹ بینک نے تارکین وطن کی طرف سے اس سال زیادہ رقم پاکستان بھیجنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ برطانیہ، امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں معاشی سرگرمیاں بہتر ہوئی ہیں اور ملازمتوں کے زیادہ مواقع پید اہوئے ہیں۔ دوسری طرف مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بھی مالی بحران کا خاتمہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے وہاں کام کرنے والے پاکستانیوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے اور انہوں نے گزشتہ سال کی نسبت زیادہ رقم پاکستان بھیجی ہے۔اس کے علاوہ پاکستان میں ڈالر کی قدر بڑھنے سے بھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زیادہ رقم پاکستان بھیجنے کی ترغیب ملی ہے۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More